Get Alerts

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، فواد چوہدری

وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے، فواد چوہدری
وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرقاتلانہ حملے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ میں کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملےکا منصوبہ سامنے آیا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ان رپورٹس کے بعد حکومتی فیصلے کے مطابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1509771558553800705

خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور انہیں قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور انہیں کئی بار کہا کہ جلسے مں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کہا جب میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا۔

پروگرام کے اینکر نے سوال کیا کہ کیا قتل والی بات مراسلے میں لکھی ہے ؟ اس پر فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ قتل والی بات مراسلے سے جڑی ہوئی ہے، صرف ایک مراسلہ نہیں ہے۔