Get Alerts

پاک فوج کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت

پاک فوج کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت
پاک فوج نے لانگ مارچ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں لانگ مارچ کے قریب فائرنگ کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، فائرنگ میں جاں بحق شخص اور زخمیوں کیلئے دعا گو ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے میں عمران خان سمیت تمام زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ آج، 3 نومبر کو، وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنما زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والوں میں سینیٹر فیصل جاوید بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے احمد چٹھہ اور چوہدری محمد یوسف بھی زخمی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ احمد چھٹہ کی حالت تشویش ناک ہے