Get Alerts

وزیراعظم جو بیانیہ بنا رہے ہیں اس سے تعلقات خراب ہونے کا امکان رہتا ہے، سابق سفیر

وزیراعظم جو بیانیہ بنا رہے ہیں اس سے تعلقات خراب ہونے کا امکان رہتا ہے، سابق سفیر
سابق پاکستانی سفارتکار عبدالباسط کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو بیانیہ بنانےکی کوشش کر رہے ہیں اس تعلقات خراب ہونے کا امکان رہتا ہے۔

انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ غیر ملکی خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھانا اچھی بات ہے، سلامتی کمیٹی نے اس پر اعلامیہ جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے اور وزیراعظم کی تقریر میں مطابقت ہونی چاہیے تھی لیکن ان کی تقریر سیاسی تقریر تھی۔سابق سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ کیا ہونے جا رہا ہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پر ہیں ۔ہم ایک اہلکار کی بات کر رہے ہیں، ملک کی بات نہیں کر رہے، اہلکار سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے قوم سے براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان آج فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میری طرح کا آدمی سیاست میں کیوں آیا؟ میری طرح کے آدمی کی اگر زندگی دیکھیں اس سے پہلے کوئی سیاست میں نہیںآ یا، قائداعظم سب سے بڑے سیاستدان تھے، اس سے پہلے وہ ہندوستان میں بڑے وکیل تھے۔