صدر اور وزیراعظم کی ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام ہے۔مسیحی برادری ملک کا قیمتی اثاثہ ہے  اور مسیحی ملکی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابلِ تعریف رہا ہے۔

صدر اور وزیراعظم کی ایسٹر کے تہوار پر مسیحی برادری کو مبارکباد

مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسٹر کا مذہبی تہوار منا رہی ہے جس پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مسیحیوں کو مبارکباد دی۔

ایسٹر کے مذہبی تہوار کے موقعے پر مسیحی برادری نے گرجا گھروں میں عبادات کا خاص اہتمام کیا ہے۔ ایسٹر کے تہوار کو عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے اور یہ تہوار مسیحی خاندانوں کیلئے فی ری یونین کیلئے یادگار دن سمجھا جاتا ہے۔ رواں برس نیو یارک میں مسیحی برادری کی جانب سے گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ویٹی کن سٹی میں بھی خصوصی عبادات ہوں گی۔ پوپ فرانسس دعا کرائیں گے۔ پاکستان کے گرجا گھروں میں بھی ایسٹر کی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی جاتی ہیں۔ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے مسیحی قوم کو مبارکباد پیش کی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام ہے۔مسیحی برادری ملک کا قیمتی اثاثہ ہے  اور مسیحی ملکی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابلِ تعریف رہا ہے۔ آئینِ پاکستان تمام اقلیتوں کو ان کے انسانی حقوق کی فراہمی کی ضمانت دیتا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر رواداری، پیار اور عفوو درگزر کو اپنانے کا موقع فراہم کرنے کا ذریعہ ہے جس سے تنازعات سے بھرپور دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ مسیحی برادری ملکی ترقی و استحکام میں فعال کردار ادا کرتی آئی ہے۔