حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی غیر ملکی حسینہ پر فدا، شادی کی تاریخ کا اعلان

حسن علی کے بعد عماد وسیم بھی غیر ملکی حسینہ پر فدا، شادی کی تاریخ کا اعلان
قومی کرکٹر حسن علی کے بعد اب عماد وسیم بھی غیر ملکی دلہنیا لائیں گے، عماد وسیم نے برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد وسیم برطانوی نژاد پاکستانی لڑکی ثانیہ اشفاق کو اپنی دلہن بنائیں گے۔

30 سالہ عماد وسیم برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ثانیہ اشفاق کے ساتھ 26 اگست کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہو جائیں گے، عماد وسیم اس وقت ناٹنگھم شائر میں ٹی 20 وائیٹیلٹی بلاسٹ کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن وہ اپنی شادی کے لیے وقفہ لیں گے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے اپنی کرکٹ مصروفیات سے کچھ ہفتوں کا بریک لیں گے اور شادی کے بعد دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

ذارئع کے مطابق عماد اور ثانیہ پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔



یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی بھارتی دوشیزہ سے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔