Get Alerts

نواز شریف کے بھی کچھ حقوق ہیں، ان کی نااہلی کیخلاف اپیل درست ہے: سہیل وڑائچ

نواز شریف کے بھی کچھ حقوق ہیں، ان کی نااہلی کیخلاف اپیل درست ہے: سہیل وڑائچ
سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا ہے یہ اصول دنیا بھر میں ہے کہ جن افراد کے خلاف مقدمات بنتے ہیں انہیں اپیل کا حق دیا جاتا ہے۔ اگرچہ نواز شریف ایک ملزم ہیں لیکن ان کے بھی کچھ حقوق ہیں۔ ان کی نااہلی کیخلاف اپیل جائز ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام "رپورٹ کارڈ" میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صحتمند معاشرے میں جہاں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جاتے ہیں، وہاں ملزموں کے حقوق کا بھی تحفظ کیا جاتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل اسی حق کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے جو کہ جائز ہے۔



سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ تاحیات نااہلی کا معاملہ ایک قانونی اور آئینی مسئلہ ہے کہ کیا یہ ممکن ہے بھی یا نہیں؟ اس معاملے میں قانون دانوں کے درمیان بحث بھی ہے کہ کسی شخص کو تاحیات نااہل نہیں کیا جاسکتا، حتیٰ کہ اس کیخلاف بہت سے ثبوت بھی موجود ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کو بھی حق ہوتا ہے وہ بات کرے۔ دنیا بھر میں ملزم کے بھی حقوق ہوتے ہیں۔ نواز شریف چاہے ملزم ہیں لیکن ان کے کچھ حقوق ہیں۔ یہی حقوق سپریم کورٹ اور آئین کی روشنی میں انہیں یہ گنجائش دیتے ہیں کہ وہ اپنے خلاف فیصلے پر اپیل دائر کرسکیں، ان سے یہ حق چھینا نہیں جاسکتا۔