Get Alerts

آصف زرداری پر الزامات، اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو طلب کر لیا

آصف زرداری پر الزامات، اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو طلب کر لیا
اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد کو ان کے بیان سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے آج طلب  کیا ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری پر  عمران خان کو قتل کرانے  کا الزام عائد کیا تھا۔

پولیس نے  شیخ رشید احمد کو سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر لگائے گئے الزامات سے متعلق انکوائری کے سلسلے میں آج شام 4 بجے تھانہ آبپارہ میں طلب کیا ہے۔ اس ضمن میں تھانہ آبپارہ پولیس نے شیخ رشید کی طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے تاہم شیخ رشید  نے کا پولیس کے نوٹس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی جانب سے درخواست تیار کر لی گئی۔

ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید آصف زرداری پر لگائے گئے الزامات سے پیچھے ہٹ گئے تھے اور کہا تھا کہ یہ بیان عمران خان کے بیان کی بنیاد پر دیا ہے اور انہیں نہیں معلوم کہ اس میں کوئی سازش تھی یا نہیں۔

دوسری جانب شیخ رشید نے اپنے بیان  سے پیچھے ہٹنے کے بعد اگلے ہی روز ٹوئٹر پر  ایک نیا بیان جاری کر دیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ’میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ عمران خان درست کہتا ہے آصف زرداری اسے قتل کروانا چاہتا ہے، عمران خان کی جان کو شدید خطرات ہیں‘۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1620648260636651521?s=20&t=y896_kmOW6vT7DRT0tpwdA

انہوں نےکہا کہ ’ان کا منصوبہ عمران خان کونااہل اورمائنس کرنا ہے, 16 وزارتوں میں کچھ نہ ملا تو حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پرآگئی‘۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ’ میرے وکیل نعیم حیدرنے تھانے میں بیان جمع کرادیا جو پولیس لینے سے انکاری ہے‘۔