Get Alerts

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کی لائیو پروگرام میں اینکر سے بدزبانی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سیف نے لائیو پروگرام میں اینکر بینش سلیم سے بدزبانی کی اور غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرتے ہوئے تضحیک کا نشانہ بنایا۔

حال ہی میں پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے نجی نیوز چینل کے پروگرام میں لائیو کال کے ذریعے شرکت کی جہاں اینکر  بینش سلیم کی جانب سے پشاور سانحے کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا گیا کہ ایلکشن ہو جائیں گے لیکن ابھی تو سوگ بھی ختم نہیں ہوا۔ اتنی کیا جلدی ہے؟

اس سوال پر بیرسٹر سیف آپے سے باہر ہوگئے اور خاتون اینکر کے ساتھ بدکلامی کرنے لگے۔ انہوں نے اینکر کے ساتھ غیر اخلاقی اور تضحیک آمیز زبان کا استعمال کیا اور پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے اینکر کو’بے خبر اور جانبدار‘ قرار دیا۔

تاہم ان کے اس رویے پر میزبان بینش سلیم نے ان پر ایک اور سوال داغ دیا  اور کہا کہ پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان کے عسکریت پسندوں کے بارے میں ہمدردانہ بیانیہ رکھا تھا۔ کیا عمران خان نے طالبان نے مذاکرات کا  نہیں کہا تھا؟ کیا خیرسگالی کے لئے انہوں نے دہشتگردوں کو رہا نہیں کیا تھا؟ کیا طالبان کے دفاتر نہیں کھولنا چاہتے تھے؟  کیا  قومی اسمبلی میں عمران خان نے اظہار خیال کرتےہوئے اسامہ بن لادن کو شہید نہیں کہا تھا؟ اینکر کی جانب سے سوالوں کی بوچھاڑ پر بیرسٹر سیف  بوکھلا گئے اور جب کوئی جواب نہ بن پڑا تو انہوں نے  کال ڈراپ کر دی اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کے غیر اخلاقی رویے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بینش سلیم نے بیرسٹر سیف کو مشورہ دیا کہ وہ ٹاک شو میں اس کا مظاہرہ کرنے کے بجائے عسکریت پسندوں کے خلاف اسی سطح کی جارحیت کا مظاہرہ کریں۔

https://twitter.com/Faysal_Chaudary/status/1620528479824662529?s=20&t=LVhtSm7V40d_zI31_AKfww