Get Alerts

'عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا'

'عمران خان پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ آیا'
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے کہا کہ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ کیا اور پاکستان کو گروی رکھ آیا۔

بہاولپور میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ جب سے اقتدار سنبھالا مخالفین نے سمجھ لیا کہ ن لیگ چپ ہے اور دب گئی ہے، تم نے میدان کے جتنے چکر لگانے تھے لگا لیے اب مسلم لیگ ن کی باری ہے، مسلم لیگ ن نہ تو کبھی کمزور ہوئی اور نہ ہی دبی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والی مہنگائی کااحساس ہے۔ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کےپاس گروی رکھ دیا تھا۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک  کو سری لنکا بننے سےبچایا، جن حالات سے ملک گزرا شکر کرنا چاہیے پاکستان بچ گیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرے عہدے کی باتیں ہو رہی ہیں۔میں عہدوں کی محتاج نہیں ہوں۔ عوام کی محبت سرمایہ ہے۔عوام کی محبت کو موروثیت نہیں جمہوریت کہتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کے چار سالہ جبر کے دور میں ن لیگی کارکنوں نے وفا نبھائی۔ جن حالات سے ملک گزرا۔ شکر کرنا چاہیےکہ پاکستان بچ گیا۔ عمران خان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے سخت معاہدہ کرکے وعدہ خلافی کی، عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے  توڑنےکا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے۔ پیٹرول، ڈیزل منہگا کرنے کے پیچھے عمران خان کے آئی ایم ایف سے معاہدے ہیں۔ پچھلے چار سالوں میں معیشت پر خودکش حملہ ہوا ہے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا ہے۔ ہمیں دیکھنا چاہیے کہ جن مشکل حالات میں اس وقت ملک ہے۔ ایسا کیوں ہے؟

مریم نواز نے کہا کہ 2018 سے 2022 تک چار سالوں میں جن حالات سے ملک گزر کر آیا ہے۔ شکر  کرو پاکستان بچ گیا ہے۔ پاکستان تباہی کے دہانے تک پہنچ کرواپس آگیا ہے۔ ورنہ یہ اگلے 12 سال کا منصوبہ بنا کر بیٹھے تھے۔ اگر وہ 5 کا ٹولا ابھی بھی بیٹھا ہوتا تو اگلے 12 سالوں میں پاکستان کا کیا حال ہوتا۔

عمران خان اور ان کے سہولت کار 5 کا ٹولہ تھا۔ سب کی تصویریں دکھاؤں گی، چاہے وہ کھوسہ ہو ، ڈیم والا بابا (ثاقب نثار) ہو، عمران خان ہو یا اس کی 2 بیساکھیاں، سب اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ عمران حکومت ختم ہونے پر الیکشن میں جانا ہمارے لیے آسان تھا۔ اس وقت الیکشن میں جاتے تو دوتہائی اکثریت سے جیت کر آتے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2016 میں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہہ دیاتھا۔نوازشریف کےبعد کون آئی ایم ایف کوپاکستان لےکرآیا؟، نوازشریف کو نکالا نہیں گیا بلکہ غریب سے روٹی چھین لی گئی۔