پاکستان عورتوں کے لیے محفوظ ملک نہیں، حریم شاہ کا بی بی سی ورلڈ کو انٹرویو

حریم شاہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ  کے ذریعے  کہا کہ پاکستان عورتوں کے لیے محفوظ ملک نہیں ہے، قندیل بلوچ ایک بہادر اور اچھی لڑکی تھی۔ حریم نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ بی بی سی ورلڈ  نے انکا انٹرویو کیا ہے۔

https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212326402479083520?s=20

واضح رہے کہ حریم شاہ پاکستان چھوڑنے کا عندیہ دے چکی ہیں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے کینیڈا کی شہریت کے لیے اپلائی کر رکھا ہے۔ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جس کی گود میں بیٹھی تھیں وہ بھی ایک اہم وزیر اور عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں۔ آنے والے دنوں میں اس وزیر کی وزارت بھی میری ہی ویڈیوز کی وجہ سے  ہی جائے گی۔

حریم شاہ نے اس کے علاوہ دیگر انکشافات بھی نوجوان صحافی فرخ شہباز وڑائچ کے ساتھ گفتگو میں کیا جنہیں انہوں نے اپنے کالم کا حصہ بنایا۔



ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ حریم شاہ کے انکشافات کے مطابق شیخ رشید نے اُن کی دوست سے نکاح کر رکھا ہے۔ حریم شاہ کے شیخ رشید پر لگائے جانے والے الزامات سچ ثابت ہونے کی صورت میں شیخ رشید کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے اور وہ سیاست سے نااہل بھی ہو سکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اگر  حریم شاہ کے الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو شیخ رشید سیاست سے باہر ہو سکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق شیخ رشید کی کوئی بیوی نہیں ہے لیکن اگر ان کی کوئی بیوی نکل آتی ہے اور اپنا اور شیخ رشید کا نکاح نامہ دکھا دیتی ہے تو شیخ رشید نہ صرف جھوٹے ثابت ہو سکتے ہیں کہ بلکہ بیوی کا اپنے کمیشن میں اندراج نہ کرنے پر نا صرف پنڈی کی نشست سے نااہل قرار پا سکتے ہیں بلکہ دروغ گوئی کی وجہ سے تاحیات نا اہل ہو سکتے ہیں۔

شیخ رشید کو بھی حالات کی سنگینی کا اندازہ ہے اسے لیے انہوں نے لاہور میں ہفتہ وار پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ویڈیو میں نے یا صندل خٹک نے نہیں بلکہ ہماری تیسری دوست نے وائرل کی۔

https://twitter.com/SardarAssam_PPP/status/1212040314694836224?s=20

حریم شاہ نے کہا کہ دونوں کے تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتی۔ شیخ رشید نے میری دوست کو ہرٹ کیا۔ میری دوست نے غصے میں آکر وہ ویڈیو وائرل کی کیونکہ اس کا اور شیخ رشید کا کوئی پرسنل معاملہ چل رہا تھا،ان کے کسی بات پر اختلافات چل رہے تھے۔جس کے بعد حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ۔

ویڈیو میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ شیخ رشید نے میری دوست کے ساتھ نکاح متعہ کیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا کہ اگر شیخ ر شید نے میر دوست سے نکاح کیا ہے تو اس میں میرا کیا قصور ہی، میں نے تو ان سے نہیں کہا تھا کہ آپ کسی کو پسند کریں اور اس سے نکاح کریں۔ حریم شاہ نے مزید کہا کہ لڑکی بھی مجھے کہہ رہی ہے کہ میری شیخ رشید سے تمہاری وجہ سے دوستی ہوئی۔ حریم شاہ نے کہا کہ شیخ رشید نے خود بتایا کہ میں نے نکاح متعہ کیا ہے اس بات کی میں گواہ ہوں۔

https://twitter.com/Shahzad_IQBALPK/status/1212048259902058496?s=20

واضح رہے کہ انڈیپنڈنٹ اردو حریم شاہ کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہیں چل سکی، اس شادی سے حریم شاہ کی ایک بچی بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کا تعلق ضلع مانسہرہ سے ہے۔ ایک سکول ٹیچر نے حریم شاہ کے حوالے بتایا کہ اُن کے گاؤں اور آس پاس کے گاؤں والے حریم شاہ کا نام میڈیا میں آنے کی وجہ سے شرمندگی محسوس کر رہے ہیں۔

مذکورہ ٹیچر کے مطابق گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حریم شاہ نے ان کا نام ڈبو دیا ہے اور وہ کسی کو بتانے سے کتراتے ہیں کہ حریم شاہ کا تعلق اُن کے گاؤں سے ہے۔ تاہم خود حریم شاہ کے خاندان کو ان کی شہرت یا بدنامی کی کوئی خاص پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حریم شاہ کا اصل نام فضہ ہے۔ ان کے والد محکمہ جنگلات میں گارڈ کی حیثیت سے ملازم تھے جب کہ ان کے چچا ایک سکول میں بطور چپڑاسی کام کرتے ہیں اور ان کی والدہ قریبی گاؤں میں پرائمری سکول میں استانی ہیں۔

رہائشی نے مزید بتایا کہ حریم شاہ نے مقامی سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، اُس کی شادی اپنے خالہ زاد سے ہوئی، جس سے ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی مگر بعد میں میاں بیوی کے درمیان اختلاف کی وجہ سے علیحدگی ہو گئی تھی۔