Get Alerts

رانا ثنااللہ کو اے این ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا

رانا ثنااللہ کو اے این ایف نے اپنی تحویل میں لے لیا


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  رانا ثناء اللہ  کو اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) نے تحویل میں لے لیا ہے۔ انہیں اسلام آباد سے لاہور جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، انہیں منشیات فروشوں سے تفتیش کے بعد حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر لاہور سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ایے این ایف نے سکھیکی کے قریب سے انہیں حراست میں لے لیا۔


رانا ثنااللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں اور ممبر قومی اسمبلی ہیں۔ وہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ پر این اے 106 فیصل آباد سے ایم این اے منتخب ہوئے۔


 






رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے بھی انکی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔