ملائیشیا نے عدالتی حکم پر پی آئی اے کا طیارہ اپنی تحویل میں لے لیا

ملائیشیا نے عدالتی حکم پر پی آئی اے کا طیارہ اپنی تحویل میں لے لیا
ملائیشیا میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کابوئنگ 777 طیارہ قبضے میں لے لیا گیا،کوالالمپور ایئرپورٹ حکام نے عدالتی احکامات پر طیارے کوقبضے میں لیا ۔

قومی ایئرلائن کا طیارہ ملائیشیا میں روک لیا گیا ، پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پرروکا گیا۔

قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 895 کراچی سے کوالالمپورپہنچی توکوالا لمپور کے مقامی حکام نے اسے دوبارہ اڑان بھرنے سے روک دیا ۔ ملائیشین کی مقامی عدالت نے لیز کی ادائیگیوں سے متعلق طیارہ روکنے کا حکمنامہ جاری کیا تھا ،ذرائع کے مطابق لیز کی قابل ادا رقم کی مالیت 14 ملین ڈالرز ہے ۔

ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پی آئی اے طیارہ تحویل میں لینے کا ناخوشگوار واقعہ ہوا ،ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ معاملہ پی آئی اے اورایک پارٹی کے درمیان برطانوی عدالت میں زیر التوا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ‏لیز پر لیے گئے طیاروں کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کارروائی ہوئی،  ‏پی آئی اے نے دو طیارے ویتنام کی فضائی کمپنی سے لیز پر لیے ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کوالالمپور میں پھسے ‏مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ‏ترجمان کے مطابق تمام مسافروں کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور ان کو پاکستان لانے کیکئے متبادل انتظامات کو کر لئے گئے ہیں۔۔ مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔