Get Alerts

پی آئی اے نے ملائشیا میں طیارہ ضبط کرنے والی کمپنی کو 7 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی

پی آئی اے نے ملائشیا میں طیارہ ضبط کرنے والی کمپنی کو 7 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے گزشتہ روز لندن ہائی کورٹ میں ایک جج کو بتایا کہ اس نے ڈبلن میں قائم ایرکیپ کے ذریعہ لیز پرلیئے گئے دو جیٹ طیاروں سے متعلق کیس میں پیری گرائن ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کو تقریبا 7 ملین امریکی ڈالر ادا کر دیئے ہیں

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ( پی آئی اے) کا ملائیشیا میں روکا گیا طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر موجود ہے۔

جنگ اخبار کے مطابق ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ پاکستان ایئرلائن ملائیشیا میں ضبط طیارے کی کمپنی کو 7 ملین ڈالرز کی ادائیگی کر دی ہے ترجمان ایئرلائن کے مطابق ملائیشیا کی عدالت میں طیارے کے مقدمے کی سماعت 27 جنوری کو ہوگی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) نے گزشتہ روز لندن ہائی کورٹ میں ایک جج کو بتایا کہ اس نے ڈبلن میں قائم ایرکیپ کے ذریعہ لیز پرلیئے گئے دو جیٹ طیاروں سے متعلق کیس میں پیری گرائن ایوی ایشن چارلی لمیٹڈ کو تقریبا 7 ملین امریکی ڈالر ادا کر دیئے ہیں۔

پی آئی اے اور ایئرلائن دونوں کے وکلاء نے اس توقع پر گزشتہ روز سماعت اگلی تاریخ تک ملتوی ہونے پر اتفاق کیا کہ کسی معاہدے کے ذریعے پی آئی اے کے خلاف کوئی حکم جاری کیے بغیرپوری رقم ادا کر دی جائے گی ۔

سماعت پر ایئر لائن کے وکیل ایرن ہچنس نے جج سےسماعت ملتوی کرنے کیلئے آن لائن درخواست کی تاکہ فریقین لیز ، کرایہ ، سود ، لیز اور ادائیگی کے معاملات طے کرلیں۔

ایئرلائن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا مؤقف یہ ہے کہ مدعا علیہ ( پی آئی اے) نے آج رقم ادا کر دی ہے۔ عدالت کو سماعت پر بتایا گیا تھاکہ پی آئی اے نے جولائی میں اپنے دعوے میں ترمیم کا مطالبہ کرنے کے بعد سے ادائیگی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اسی کیس میں ملائیشیا کے حکام نے گذشتہ جمعہ کو کوالالمپور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے بوئنگ 777 کو طیارے کے لیز واجبات کی عدم ادائیگی پر ملائشیا کی ایک مقامی عدالت کے حکم پرقبضے میں لے لیاتھا۔