"پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جا رہے ہیں"

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں " کافی ٹائم کے عنوان سے عالمی میڈیا سے ملاقاتوں کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان قیام امن کے لیے مصالحتی کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان، ملائشیا اور ترکی جلد مشترکہ ٹی وی چینل شروع کرنے جا رہے ہیں۔