افغانستان اور خطے کی صورتحال: عسکری و انٹیلیجنس حکام کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو بریفنگ جاری

افغانستان اور خطے کی صورتحال: عسکری و انٹیلیجنس حکام کی پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو بریفنگ جاری
پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں پارلیمان کو افغانستان، مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ خطے کی مجموعی صورتحال پر ڈی جی آئی ایس آئی نے بریفنگ دی ہے۔

امریکی افواج سمیت نیٹو افواج کے انخلاء سمیت دیگر امور پر بھی بریف کیا جارہا ہے۔ پارلیمانی لیڈرز اور قومی سلامتی کمیٹی کو بین الاقوامی تعلقات بارے بھی بریفنگ دی جارہی ہے۔

خطے سمیت بین الاقوامی بدلتے تناظر پر بھی قومی قیادت کو بریفنگ دی جائے گی۔ سی پیک سمیت دیگر اہم پراجیکٹس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ داخلہ، خارجہ اور معاشی معاملات پر بھی قومی قیادت کو آگاہ کیا جائیگا۔ بریفنگ کے بعد اپوزیشن رہنما اور پارلیمانی لیڈرز بھی اپنا نکتہ نظر بیان کریں گے۔

اپوزیشن سمیت پارلیمانی لیڈرز کو وقت دیا جائے گا۔ سیاسی رہنماؤں کے سوالات پر جواب دیا جائے گا۔ اہم ترین اجلاس میں آئندہ کی متفقہ حکمت عملی طے کرنے پر بھی مشاورت ہوگی۔ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر اپوزیشن کی طرف سے بھی مکمل تعاون کا یقین ایوان میں دلایا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی: اجلاس میں منہ بھی بند ہے اور کان بھی

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے اس سوال کے جواب می سر آج آپ وہ خاموش ہیں کے جواب میں کہا کہ منہ بھی بند ہے اور کان بھی۔