شاہینوں کو بدترین شکست پر ٹویٹر شائقین کے طنزیہ تبصرے

شاہینوں کو بدترین شکست پر ٹویٹر شائقین کے طنزیہ تبصرے
پاکستان کو پہلی میچ میں کالی آندھی نے آسانی سے زیر کر لیا تاہم ٹویٹر صارفین کے صبر کا پیمانہ بقیہ میچز سے قبل ہی لبریز ہو گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس شکست کے بعد سے دلچسپ تبصرے جاری ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 22ویں اوور میں 105 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے یہ آسان ہدف 14ویں اوور میں حاصل کرلیا۔





سلمان آصف نےایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ٹیموں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے کپتان آپس میں ہاتھ ملا رہے ہیں اور لکھا ہے،’’وہ در اصل ویسٹ انڈیز والے بڑے بڑے لڑکے لائے ہیں۔‘‘