انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے کرونا وائرس سے خیبر پختونخوا میں مزید دو ڈاکٹرز کو کھو دیا، میرا کچھ بھی کہنا ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے اہلخانہ کے دکھ کو کم نہیں کر سکتا لیکن میں ان کے لیے دعاگو ہوں اور میری آپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ سے نبردآزما محکمہ صحت کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک محکمہ صحت کے عملے کی قربانیوں اور جرات کو فراموش نہیں کرے گا۔
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں جاں بحق ہونے والے دو ڈاکٹرز پاکستان میں کرونا وائرس سے مرنے والے ڈاکٹرز کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔
We lost two doctors today in KP to Corona. Nothing I say may ease the pain of the families of Dr. Aurangzeb & Dr. Azam. But as I pray for their souls, I urge all of you to do the same. This country will not forget the sacrifice & courage that our healthcare community is showing. pic.twitter.com/mta0G6zFY0
— Taimur Khan Jhagra (@Jhagra) May 31, 2020
واضح رہے کہ وزارت صحت کے 28 مئی کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کم از کم 17 طبی ماہرین انتقال کر چکے ہیں جبکہ ایک ہزار 904 کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں جن میں 299 نرس، 570 دیگر عملہ اور ایک ہزار 35 ڈاکٹر شامل ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 37 آئسولیشن میں ہیں اور 171 ہسپتال میں ہیں، 167 کی حالت اب سنبھل چکی ہے جبکہ چار وینٹی لیٹر پر ہیں، مزید یہ کہ 679 وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں یا ہسپتال سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔