پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دوں گا: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کریم بخش گبول کا اعلان

پیسے دیکر ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دوں گا: پی ٹی آئی رکن اسمبلی کریم بخش گبول کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی کے رکن کریم بخش گبول نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ انتخابات میں پیسے دیکر  ٹکٹ خریدنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔


ایک ویڈیو بیان میں کریم بخش گبول کا کہنا تھاکہ انکا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں اور سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا، ہماری حکومت ڈھائی سال میں عوام کیلئے کچھ نا کرسکی اور ہم عوام کو ڈیلیور نہیں کرسکے۔

رکن سندھ اسمبلی کریم بخش کا مزید کہنا تھاکہ سینیٹ الیکشن میں ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جنہوں نے پیسے دیکر ٹکٹ خریدا۔ میں ایسے لوگوں کو کبھی بھی ووٹ نہیں دوں گا جو پیسے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کریں۔


https://twitter.com/nayadaurpk_urdu/status/1366391498661646338

ان کا مزید کہنا تھاکہ میں ان لوگوں سے مطمئن نہیں ہوں اور آئین نے مجھے حق دیا ہے جو ٹکٹ خرید کر آتے ہیں انہیں ووٹ نہ دوں اور میں جن سے مطمئن ہوں گا صرف انہیں ہی ووٹ دوں گا۔

خیال رہے کہ کریم بخش گبول سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100 کراچی شرقی 2 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔