پلان نائن لانچ پیڈ 14 کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ کا اعلان

پلان نائن لانچ پیڈ 14 کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ کا اعلان
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے پلان نائن کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے حامل اور تخلیقی منصوبوں کو سامنے لانے کیلئے " لانچ پیڈ 14" میں سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن کیلئے درخواست تین نومبر تک دی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ای کامرس، موبائل فون، ہارڈویئر، ایجوکیشن ٹیک، فن ٹیک اور ٹیکنالوجی پر مبنی دیگر شعبوں میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروا سکتے ہیں۔

پلان 9 اب تک 180 سے زائد سٹارٹ اپس کو تربیت اور معاونت فراہم کر چکا ہے۔ " لانچ پیڈ 14" پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد کے علاوہ فیصل آباد، ملتان اور اس سال گوجرنوالہ کیلئے بھی متعارف کروایا گیا ہے۔