انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلن لیمب نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کینسر سے لڑ رہے ہیں۔ لیمب جن کی عمر 67 سال ہے، نے اس کی اطلاع سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
انہوں نے ٹویٹ کہا کہ 'میں تمام مردوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پروسٹیٹ کینسر کے طور پر اپنا پی ایس اے لیول ٹیسٹ کرائیں، تاکہ اس کا پتا چل سکے۔' انہوں نے مزید لکھا، 'حال ہی میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے بعد، میں نے ابھی علاج کا ایک مہینہ مکمل کیا ہے۔ اپنی انا کو ایک طرف رکھیں، اپنی صحت سے لاعلم نہ رہیں۔
I urge all men to go and get their PSA levels checked as prostate cancer so often goes undiagnosed. Having recently been diagnosed with prostate cancer, I have just completed a month of treatment. Put your egos aside-don’t be ignorant about your health @Vitality_UK @ProstateUK
— Allan Lamb (@AllanLamb294) October 31, 2021
جیسے ہی مداحوں کو معلوم ہوا کہ ایلن لیمب کینسر کے مرض میں مبتلا ہے، ان کے مداحوں کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات کی آمد شروع ہو گئی۔ خیال رہے کہ ایلن لیمب جنوبی افریقا میں پیدا ہوئے تاہم انہوں نے انگلینڈ کیلئے کرکٹ کھیلی۔
دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے ایلن لیمب انگلینڈ کے لیے دو ایشز ٹرافی جیت چکے ہیں جبکہ یہ شاندار کھلاڑی تین ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔
جہاں ایک طرف پوری دنیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے لطف اندوز ہو رہی ہے وہیں دوسری جانب کینسر میں مبتلا لیمب کی خبر نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
لیمب اپنے وقت کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک تھے اور ان کا ریکارڈ بھی بہت اچھا ہے۔ ورلڈ کپ اور ایشز جیسے بڑے مواقع پر لیمب کا بیٹ بہت گرجتا تھا۔