سپریم کورٹ کسی گروہ پر پابندی لگانے کا حکم دیتی ہے تو عمل درآمد ہو گا؛ نگران وزیر اعظم

ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب ہے، اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف سیمت تمام سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں حصہ لیں گی۔

سپریم کورٹ کسی گروہ پر پابندی لگانے کا حکم دیتی ہے تو عمل درآمد ہو گا؛ نگران وزیر اعظم

ملک میں عام انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے اور حکومت شفاف انتخابات کو یقینی بنائے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو اس وقت لیول پلیئنگ فیلڈ دستیاب ہے، اس بات میں کوئی ابہام نہیں کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں عام انتخابات میں حصہ لیں گی، ایس آئی ایف سی کسی ملک کے ساتھ کوئی ایسا معاہدہ نہیں کرنے جا رہی جو عوام کے مفاد میں نہ ہو، میری نظر میں تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی میں کوئی فرق نہیں، دونوں دہشت گرد تنظیمیں ہیں، ڈیورنڈ لائن عالمی سرحد ہے جسے اقوام متحدہ اور ساری دنیا تسلیم کرتی ہے، کسی پناہ گزین کو ملک سے نہیں نکال رہے بلکہ غیر قانونی طور پر مقیم لوگوں کو بھیج رہے ہیں، سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کسی گروہ پر پابندی لگانے کا کہے گی تو حکومت اس فیصلے پر عمل درآمد کرے گی۔ یہ کہنا ہے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا جنہوں نے یہ باتیں بدھ کے روز نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں خصوصی انٹرویو کے دوران کیں۔

نیا دور ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف رضا رومی اور سینیئر صحافی افتخار احمد نے نگران وزیر اعظم کا انٹرویو لیا جو آج رات 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جائے گا۔