'چیف جسٹس نے حکومت سے متعلق 4 اہم فیصلے تیار کر رکھے ہیں'

اس سے قبل بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےحکومت کے بارے میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ دنوں میں انہوں نے کچھ فیصلے لکھے ہوئےہیں جو حکومت کو ’ٹھیک‘ کر دیں گے۔

'چیف جسٹس نے حکومت سے متعلق 4 اہم فیصلے تیار کر رکھے ہیں'

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے حکومت کے بارے میں 4 انتہائی اہم فیصلے تیار کر رکھے ہیں جو ریٹائرمنٹ سے قبل  سنا کر جائیں گے۔

صحافی اسد علی طور نے اپنے وی-لاگ میں کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حال ہی میں یوٹیوبر عابد عندلیب سے ملاقات کی۔  یہ ملاقات کافی وقت تک جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے بتایا کہ انہوں نے 4 اہم فیصلے حکومت کے بارے میں کر رکھے ہیں جو  ریٹائرمنٹ سے قبل دے کر جائیں گے۔ 

چیف جسٹس نے  برہمی کا اظہار کیا کہ غیر رسمی طریقے سے ان کو  نکلوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ 

صحافی نے کہا کہ جب آپ ایک ہی سیاسی جاعت کی کیسز سننے لگیں اور   پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بچانے کی کوششیں کر رہے ہوں ایسے میں آپ کی عمران خان کے حامی یو ٹیوبر سے ملاقات سے آپ کے منصف اور جانبدار ہونے پر سوال تو اٹھے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل4 جولائی کو  بھی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ یوٹیوبرز اور کورٹ رپورٹرز سے ہونے والی ملاقات  میں  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نےحکومت کے بارے میں غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ دنوں میں انہوں نے کچھ فیصلے لکھے ہوئےہیں جو حکومت کو ’ٹھیک‘ کر دیں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا تھا کہ میں بیان نہیں کر سکتا کہ ہم پر فوج کا کتنا دباؤ  ہے۔ کئی ججوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ارباب محمد طاہر کے علاوہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تقریباً تمام ججز حال ہی میں مجھ سے ملنے آئے اور شکایت کی کہ انہیں فوج کی طرف سے بے پناہ دباؤ کا سامنا ہے اور انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس بندیال نے انہیں ثابت قدم رہنے اور جھکنے سے انکار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ برداشت کریں۔