چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل حلف اٹھا ئیں گے

 سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر میں منتقل ہو گئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل حلف اٹھا ئیں گے

چیف جسٹس عمر عطا بندیال آج ریٹائر ہوجائیں گے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے کل اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے۔

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو پہلے ہی چیف جسٹس نامزد کیا جاچکا ہے جو کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جنہیں قانون کے مطابق سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔ 

 سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ججز کالونی میں واقع چیف جسٹس ہاؤس خالی کردیا اور ریٹائرڈ ججز کیلئے مختص گھر میں منتقل ہو گئے۔

خیال رہے کہ 2فروری 2022 کو چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھالنے والے جسٹس عمر عطا بندیال کا شمار پاکستان کی تاریخ میں ایسے ججز کے طور پر کیا جائے گا جن کے دور میں قومی سیاسی تاریخ کے اہم واقعات رونما ہوئے۔

سب سے اہم فیصلہ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی رولنگ کو غلط قرار دینا رہا جس کے نتیجے میں ملک میں بڑی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ قومی اسمبلی جو تحلیل ہوگئی تھی۔ دوبارہ بحال ہوئی اور منتخب وزیر اعظم عمران خان اقتدار سے بے دخل ہوگئے۔

حال ہی میں سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، شاہد خاقان عباسی اور راجہ پرویز اشرف سمیت بڑے بڑے سیاستدانوں کے خلاف بدعنوانی کے کیسز دوبارہ کھلنے کی راہ ہموار ہوئی۔