5 سالہ پوتی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے دادا کو گرفتار کر لیا گیا۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق پبی کے علاقے چوکی درب میں 5 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کا ملزم بچی کا دادا نکلا۔ ملزم کی دو بیویاں پہلے مر چکی ہیں جب کہ تیسری بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہے۔واقعہ منظرعام پر آنے کے بعد علاقے کے لوگ بھی سراپا احتجاج ہیں اور علاقہ مکینوں نے ملزم کو سنگسار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
متاثرہ بچی کی والدہ مسماۃ زاہدہ زوجہ گل نواز نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی 5 سالہ بچی کو سسسر کو کھانا دینے کے لیے بھجوایا کچھ دیر بعد بچی روتی ہوئی گھر آئی اور بتایا کہ اس کے دادا نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے میر بشر نامی ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
ملزم کے بیٹے نے پولیس کو بتایاکہ والد عادی مجرم ہے،اس سے پہلے بھی وہ اس کی 8 سالہ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کر چکا ہے۔
بیٹے نے پولیس کو بتایا کہ میری والدہ مر چکی ہے اس کے بعد والد نے دوسری شادی کی لیکن ان کا بھی انتقال ہو گیا۔اب اس نے تیسری شادی کی ہے لیکن تیسری بیوی بھی ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہیں۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔ جبکہ بچی کے باپ اور ملزم کے بیٹے کی مدعیت میں ایف آئی آر بھی درج کی جاچکی ہے۔