میڈیا کے کچھ لوگ ملک کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، پریس کانفرنس میں بےنقاب کروں گا: فواد چوہدری

میڈیا کے کچھ لوگ ملک کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، پریس کانفرنس میں بےنقاب کروں گا: فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چودھری نے سماء ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کچھ انٹلیکٹ چول، میڈیا کے کچھ لوگ ملک کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، ان کو جلد پریس کانفرنس میں بےنقاب کروں گا ۔

فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ طالبان پر ہمارا کنٹرول نہیں لیکن طالبان پر ہمارا اثر ہے، خطے میں کوئی فیصلہ پاکستان کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

انہوں نےمریم نواز اور بلاول پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طریقے سے ہوسکتا ہے کہ آپ سی وی اٹھائیں اور کہیں کہ میں نوازشریف کی بیٹی ہوں یا زرداری کا بیٹا ہوں، اس لیے مجھے پارٹی وراثت میں دی جائے ، دنیا میں ایسے تو نہیں ہوتا، اسی طرح بڑی لیڈرشپ نے کبھی اخلاقی اسٹینڈ نہیں لیا، چوہدری نثار کھڑا ہوا تو فارغ ہوگیا۔

انہوں نے کہاکہ ہوائی اڈوں سے متعلق بات یہاں سے شروع ہوئی جب نیویارک ٹائمز میں پینٹاگون کے ڈپٹی ہیڈ کی ہیئرنگ کو پبلش کیا گیا، اس کو پاکستان میں ساری اخبارات نے اٹھایا، پینٹاگون کے چیف نے اپنی سینیٹ کو کہا کہ ہم پاکستان سمیت باقی دنیا سے اڈے مانگنے کیلئے گفتگو کررہے ہیں، اسی ریفرنس میں وزیراعظم سے سوال پوچھا گیا جس پر وزیراعظم نے ایبسولوٹلی ناٹ کہہ دیا، ایسا کبھی آفیشلی نہیں ہوتا۔

وزیراعظم کی زندگی کو خطرہ ہے لیکن وہ سکیورٹی کی پروا نہیں کرتے، وزیراعظم سے ہم لوگ کہتے ہیں سکیورٹی کا خیال کریں، لیکن وہ خیال نہیں کرتے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ طالبان کے اوپر ہمارا کنٹرول نہیں لیکن طالبان پر ہمارا اثر ہے، خطے کے فیصلے پاکستان کی مرضی کے بغیر نہیں ہوسکتے، خطے میں طالبان ہوں، امریکا، ہندوستان یا چین ہو، لیکن پاکستان کی بات کو وزن دینا پڑے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے کچھ انٹلیکٹ چول، میڈیا کے کچھ لوگ اور نواز شریف نیٹ ورک کے تحت ملک کےخلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ان کو جلد پریس کانفرنس میں بے نقاب کروں گا۔یہ ہر بات پاکستان کےخلاف کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا قوانین پر ابھی بات ہی ہورہی تھی کہ اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔ بہت جلد پریس کانفرنس کر کے سب کو بے نقاب کروں گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کا فوج پر غصہ ختم ہی نہیں ہورہا، ان کو جس نے بنایا اسی نے تباہ بھی کردیا۔