سرینا عیسٰی کا سپریم کورٹ سے وزیر اعظم عمران خان کو برطرف کرنے کی استدعا

سرینا عیسٰی کا سپریم کورٹ سے وزیر اعظم عمران خان کو برطرف کرنے کی استدعا
سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینہ عیسیٰ نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ وہ اثاثے ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس دھوکہ دہی کے الزام میں عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹائیں۔
ایکسپریس ٹریبون کی خبر کے مطابق سرینا عیسیٰ نے اپنی نظرثانی درخواست کی تائید کے لئے عدالت میں اضافی بنیادیں جمع کرائی ہیں جو اس سے قبل انہوں نے 19 جون کے سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف دائر کی تھی جس میں ٹیکس حکام کو اپنے اور اپنے بچوں کے نام میں موجود تین املاک کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعظم پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ، سرینہ عیسیٰ نے عمران خان کو ایک ’ٹیکس دھوکہ دہی‘ قرار دیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ وزیر اعظم نے اپنے ریکارڈ غیر قانونی طور پر حاصل کرکے قانونی حیثیت سے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔
بنی گالہ ، اسلام آباد میں اراضی کی خریداری سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے فراہم کردہ منی ٹریل کا حوالہ دیتے ہوئے ، مسز عیسیٰ نے کہا کہ عدالتوں نے ان کا فیصلہ مختلف ذاویہ سے کیا ہے۔