Get Alerts

پی آئی اے پائلٹس بھرتی سکینڈل: 'سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران 5،5 لاکھ لے کر پیپر پاس کرواتے'

پی آئی اے پائلٹس بھرتی سکینڈل: 'سول ایوی ایشن کے اعلیٰ افسران 5،5 لاکھ لے کر پیپر پاس کرواتے'

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے پائلٹس کے جعلی لائسنس اسکینڈل نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ 


وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے سوال ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ حکام کی جانب سے فرنٹ مین کے ذریعے پائلٹس سے پیسے لینے کا دعویٰ کیا ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق فی پرچہ 5 لاکھ روپے لے کر پائلٹس کی جگہ کسی اور کو بٹھاکر امتحان پاس کروایا جاتا  تھا۔


یاد  رہے کہ جعلی یا مشکوک لائسنس کے الزام کے تحت حکومت نے پاکستان ائیرلائنز  کے 141 پائلٹس سمیت 262 پائلٹس کی لسٹ جاری کی تھی۔