قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان سرفراز احمد اور سلمان بٹ ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملوں کا استعمال کیا۔ تنازع میڈیا پر زیر بحث آنے لگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز کھلاڑیوں کو مشورہ نہیں دیتے بلکہ حکم چلاتے ہیں، جس سے ملک کو منفی تاثر باہر جاتا ہے۔
https://twitter.com/MahamOfficial_2/status/1488840051182260226?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488840051182260226%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportstiger.com%2Fsarfaraz-ahmed-gets-angry-at-salman-butt-for-questioning-his-willpower-calls-him-fixer%2F
سلمان بٹ نے سابق کپتان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ نسیم شاہ ہاتھ جوڑ کر اپنی مرضی کی فیلڈ مانگ رہا تھا تاہم سرفراز اپنی مرضی چلا رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز ٹیم کی قیادت کرتے ہیں تو ہار کو جواب بھی دیں، دو سال سے گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شکست کھا رہی ہے، اس کی ذمہ داری لیں۔
https://twitter.com/SarfarazA_54/status/1488835752050171905?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1488835752050171905%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.sportstiger.com%2Fsarfaraz-ahmed-gets-angry-at-salman-butt-for-questioning-his-willpower-calls-him-fixer%2F
اس پر سرفراز احمد بھڑک اٹھے۔ انہوں نے سلمان بٹ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان کو آن ڈیوٹی بیچنے والا فکسر نیت پر بھاشن دے گا تو اللہ ہی حافظ ہے۔