Get Alerts

ایم کیو ایم نے مجھے ٹھپے لگوا کر جتوایا تھا، نبیل گبول کے نئے بیان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

ایم کیو ایم نے مجھے ٹھپے لگوا کر جتوایا تھا، نبیل گبول کے نئے بیان نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اپنے ایک حالیہ بیان میں انکشاف کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے مجھے ٹھپے لگوا کر الیکشن جتوایا تھا۔ خیال رہے کہ نبیل گبول ایم کیو ایم کی ٹکٹ پر عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا میرا فیصلہ غلط تھا۔ کراچی کے علاقے عزیز آباد سے رکن قومی اسمبلی کی سیٹ پر میری فتح جعلی تھی۔
پروگرام کے دوران انہوں نے نامور سیاستدانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سے بلاول بھٹو بہتر سیاستدان ہیں۔ شہبازشریف بہترین اداکار ہیں۔ اور نواز شریف کو غلط فیصلے پر نکالا گیا تھا۔



میزبان نے نبیل گبول کو یاد دلایا کہ انہوں نے کچھ سال قبل جیو کے ایک پروگرام میں ریحام خان کو شادی کی پیشکش کی تھی، جس کے فوری بعد انہوں نے عمران خان سے شادی کرلی۔
میزبان کے سوال پر نبیل گبول نے پروگرام میں شریک مہمان اداکارہ آمنہ الیاس سے پوچھا کہ انہیں فرسٹ لیڈی بننا ہے یا پھر انہیں کسی بڑے عہدے پر جانا ہے؟ جس پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور وہ مسکراتی رہیں۔
نبیل گبول نے آمنہ الیاس کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ عین ممکن ہے کہ اگر وہ انہیں شادی کی پیشکش کریں تو کوئی اور اداکارہ کو پیشکش کرکے انہیں بیاہ کر لے جائے۔
نبیل گبول نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلے شادی کریں گے، اس کے بعد وہ وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ اگلا وزیراعظم کون ہوگا؟