ٹک ٹاک سٹار نے اپنے والد کا میڈیا پر بیان جاری ہونے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ میڈیا میرے فیملی کو معاملے میں نہ گھسیٹے، نہ ہی میری ذاتی معلومات شیئر کرے۔
https://twitter.com/_Hareem_Shah/status/1212698473063211010?s=20
ایک اور ٹؤیٹ میں انہوں نے کہا کہ والد صاحب سے وڈیو پیغام کس نے اور کیوں ریکارڈ کروایا جلد بتاوں گی۔ پاک فوج اور چیف جسٹس سے اپیل کرتی ہوں میری فیملی کو سکیورٹی فراہم کی جائے انہیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے پیغام میں حریم شاہ کے والد کا کہنا تھا کہ ’میرا دوستوں اور رشتہ داروں سے سامنا کرنا بہت مشکل ہورہا ہے اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ ان سے معذرت کرسکوں۔‘ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کے ساتھ برا نہیں کیا مگر پتا نہیں مجھے کس بات کی سزا ملی ہے۔
کرب میں گزرنے والی اپنی زندگی کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی وجہ سے بہت دکھ میں ہوں اور اس کی حرکات کی وجہ سے بہت صدمے میں بھی ہوں، میری بیٹی نے ملکی وقار کو نقصان پہنچایا ہے، جس کی وجہ سے بہت فکرمند و پریشان بھی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کو دینی مدارس میں تعلیم دلوائی اور اس کی اچھے طریقے سے تربیت کی مگر وہ راہ راست سے ہٹ گئی۔ حریم کے والد کا کہنا تھا کہ میں ملکی قانون اور اس کے وقار کا بہت احترام کرتا ہوں، اور اپنی بیٹی کی حرکات پر بہت شرمندہ ہوں۔
اپنی بیٹی کے مستقبل سے پریشان والد کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ اسے ہدایت دے، اور دوبارہ حریم شاہ سے فضاء حسین بنائے۔ انہوں نے کہا کہ میں اللّٰہ کی رحمت سے نا امید نہیں اور اپنی بیٹی کے لیے دعاگو ہوں آپ تمام لوگ بھی اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
حریم شاہ کے والد نے کہا کہ پوری قوم ہمارے ملک و خاندان کے لیے دعا کرے، اللّٰہ ہماری عزت کو سلامت رکھے گا، اور ملک کی ترقی کو بھی برقرار رکھے گا۔ ٹک ٹاک اسٹار کے والد نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کسی کالج یا یونیورسٹی میں نہیں پڑھایا۔
انہوں نے اپنے اوپر پڑنے والے معاشرے کے منفی رویے کا بھی اپنی ویڈیو میں ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دوستوں نے بھی مجھ سے بات چیت کرنا اور ساتھ کھانا کھانے سے بھی انکار کردیا ہے میں بس ان سے معافی ہی مانگ سکتا ہوں۔