لیکن حقیقت کچھ اور ہے کیونکہ جس خاتون سے اس ویڈیو کو منسوب کیا جارہا ہے اس نام کی کوئی ارب پتی خاتون نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک ارب پتی تجارتی خاتون نے اپنے پاکستانی ڈرائیور سے شادی کر لی ہے۔
https://twitter.com/hassanjutt25/status/1344921036169633796
لیکن حقیقت کچھ اور ہے کیونکہ جس خاتون سے اس ویڈیو کو منسوب کیا جارہا ہے اس نام کی کوئی ارب پتی خاتون نہیں۔
سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ سعودی عرب کی ارب پتی خاتون سہو بنتِ عبداللہ المحبوب جو تقریباً 8ملین ڈالر کی مالک ہیں انہوں نے اپنے ڈرائیور سے شادی کر لی ہے، جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ کہا جارہا تھا کہ خاتون کے پاس 8 بلین ڈالر کی رقم موجود ہے جو پاکستانی اربوں، کھربوں روپے سے زائد بنتی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ سہو بنتِ عبداللہ کے پاس اپنی کئی گاڑیاں، بنگلے اور ہوٹل موجود ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ میں واقع ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی کئی عمارتیں برطانیہ اور دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔
لیکن حقائق دیکھے گئے تو پتہ چلا کہ یہ وائرل ٹوئٹس جعلی ہیں کیونکہ سہو بنتِ عبداللہ المحبوب کے نام سے کوئی عرب ’دولت مند‘ کاروباری عورت نہیں ہے۔
در حقیقت اس نام کی گوگل سرچ صرف ان ویب صفحات کو شو کررہی ہے جہاں سے یہ پیغام وائرل ہوا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کسی عرب جوڑے کی شادی کو اس کہانی سے منسوب کررہے ہیں۔