سابق آل راونڈر عبدالرزاق کا بھارتی کرکٹرز کے مذہب کو لیکر متنازع بیان

سابق آل راونڈر عبدالرزاق کا بھارتی کرکٹرز کے مذہب کو لیکر متنازع بیان
بھارت کے گیند بازمحمد شامی ان دنوں زبردست فارم میں ہیں۔ آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں ابتدائی مقابلوں میں ٹیم میں جگہ نہ ملنےکے بعد محمد شامی نے گزشتہ تین میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ تین میچوں میں 13 وکٹ لے کرمحمد شامی بھارت کے لئےعالمی کپ 2019 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں 5 وکٹ لئے تھے۔ حالانکہ اس میں ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کے سابق کرکٹرعبدالرزاق نےتو محمد شامی کی اچھی کارکردگی میں مذہب کا معاملہ جوڑ دیا۔ انہوں نے ایک ٹی وی چینل پرپینل مباحثہ کے دوران یہ بیان دیا ہے کہ انڈیا کے پاس بہترین گیند بازی اٹیک ہے۔ جسپریت بمراہ نمبر1 گیند باز ہیں، محمد شامی جو ہیں، وہ اپنا کام کر چکے تھے وہ ہیں بھی مسلمان۔ اچھی بات ہے یہ۔ ٹھیک ہے۔

 

عبدالزاق کے اس بیان پر تنقید کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کرکٹر کی باولنگ کا تعلق مذہب سے کیسے جوڑا۔