Get Alerts

لاہور میں 19 سالہ نرس کو کلینک سے واپسی پر ڈاکوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا

لاہور میں 19 سالہ نرس کو کلینک سے واپسی پر ڈاکوؤں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا
لاہور میں طبی شعبے سے تعلق رکھنے والی جواں سال لڑکی کو ڈاکوؤں نے دوران واردات گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کےمطابق لڑکی ایک کلینک پر کمپاؤنڈر ہے جسے گجر پورہ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کلینک پر مذکورہ خاتون موجود تھی اس کے منتظم ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ وہ کلینک بند کرکے جارہے تھے کہ راستے میں مسلح ڈاکوؤں نے روکا، 4 ڈاکو کمپاؤنڈر لڑکی کو کھیتوں میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کی۔ 


 ڈاکو نقدی، موبائل فون اور سونے کی بالیاں لوٹ کر لے گئے۔  اب تک کی معلومات کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔