فلمی 'برادری' ایک مذاق ہے: سرمد کھوسٹ

فلمی 'برادری' ایک مذاق ہے: سرمد کھوسٹ
پاکستان کے نامور اور منفرد ہدایتکار اور اداکار سرمد کھوسٹ نے فلم اور ٹی وی 'برادری' کے تصور پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک مذاق قرار دیا ہے ۔ سرمد کھوسٹ کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے یہ کہنا چاہتے تھے تاہم اس خدشے نے انہیں روکے رکھا کہ اسے انکے غصے کا اظہار سمجھا جائے گا ۔

سرمد کھوسٹ نے مزید لکھا کہ'' تاہم اگر میں آپ کو اک خوب لطیفہ سناوں تو وہ ہے فلم ٹی وی برادری ۔ ہاں یہ ہی لطیفہ ہے اور( خود میں ہی) متضاد (بات) ہے''۔

https://twitter.com/KhoosatSarmad/status/1234392394390528001

سرمد کھوسٹ اپنی متنازعہ فلم زندگی تماشہ کو لے کر پچھلے کچھ عرصے سے شہ سرخیوں کی زینت تھے ۔

فلم زندگی تماشہ کو مذہبی حلقوں کی شدید تنقید کے بعد ریلیز نہیں ہونے دیا گیا اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ایسے میں سرمد کھوسٹ کے حق میں اکا دکا آوازوں کے علاوہ کوئی خاطر خواہ اظہار یکجہتی نہیں دیکھا گیا ۔ خاص کر فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں موجود انکے ساتھیوں کی جانب سے سرد مہری روا رکھی گئی۔

اس ٹویٹ کو بھی اس تناظر میں نامور ہدایتکار کی جانب سے مایوسی کے اظہار کے طور پر گردانا جا رہا ہے ۔