Get Alerts

'مولانا جلد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بننے پر رضامند ہو جائیں گے'

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے مہم چلا رہے ہیں کہ ثوبیہ شاہد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پہ انعام دیا جائے گا۔ عوام کے منتخب ایوان میں خاتون کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل اور اس پر نو منتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ردعمل انتہائی افسوس ناک ہے۔

'مولانا جلد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بننے پر رضامند ہو جائیں گے'

ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں کو ادراک ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پاس سٹریٹ پاور ہے، کل اگر مولانا احتجاج کا اعلان کرتے ہیں اور پی ٹی آئی بھی ساتھ شامل ہو جاتی ہے تو حکومت کے لیے سنجیدہ خطرہ بن سکتا ہے اسی لیے اتحادی جماعتیں مولانا کو راضی کرنے میں لگی ہیں۔ نواز شریف کی مولانا سے ملاقات کے اثرات کابینہ کی تشکیل والے مرحلے تک نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔ مولانا کشمیر کمیٹی کے چیئرمین بننے پر رضامندی ظاہر کر سکتے ہیں۔ یہ کہنا ہے مبشر بخاری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں فوزیہ یزدانی نے کہا ثوبیہ شاہد نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں گھڑی لہرا کر پی ٹی آئی والوں کو گھڑی چور کہا مگر اس کا جواب ان پر جوتے پھینک کر نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے لوگ مہم چلا رہے ہیں کہ ثوبیہ شاہد کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پہ انعام دیا جائے گا۔ عوام کے منتخب ایوان میں خاتون کے ساتھ اس طرح کا طرز عمل اور اس پر نو منتخب وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا ردعمل افسوس ناک ہے۔ 

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

عبداللہ جان نے بتایا علی امین گنڈاپور کو عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی مخالفت کے باوجود نامزد کیا۔ عمران خان اگر مستقبل میں انہیں ہٹا دیتے ہیں تو اس فیصلے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کرے گا۔ 9 مئی کے جو کیسز خیبر پختونخوا کے تھانوں میں درج ہیں، صوبائی حکومت کے لیے ممکن ہے کہ انہیں ختم کروا سکتی ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔