کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی وڈ کے 5 سٹارز ایسے ہیں جو مرنے سے پہلے ہی اپنی جائیداد عطیہ کر گئے تھے۔ ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جنہوں نے اپے تمام کے تمام اثاثے ہی غریبوں میں بانٹ دینے کی وصیت کی تھی۔ آئیں جانتے ہیں کہ یہ فنکار کون تھے۔
سری دیوی
ہماری اس لسٹ میں پانچویں نمبر پر ہیں بالی وڈ کی دیوی، سری دیوی۔ سری دیوی نے بہت لمبے عرصے تک بالی وڈ پر راج کیا تھا۔ ان کی سپرہٹ موویز ایک آدھ نہیں بلکہ ڈھیر ساری ہیں۔ سری دیوی کا انتقال 2018 میں ہوا تھا اور وہ بھی اچانک۔ ان کی فیملی نے کہا تھا کہ ان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں موت کی وجہ باتھ روم ٹب میں ڈوب جانا لکھی گئی تھی۔ خیر مرنے سے بہت عرصہ پہلے سری دیوی نے وصیت کر دی تھی کہ ان کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد ان کی آدھی جائیداد غریبوں میں بانٹ دی جائے۔ اور پھر ایسا ہی ہوا۔ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کے شوہر بونی کپور نے ان کے آدھے اثاثے غریبوں میں بانٹ دیئے تھے۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ بونی کپور نے انڈیا کے ایک گاؤں میں سری دیوی کے نام سے ایک سکول بھی بنوایا جس میں غریب بچوں کو مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ یوں اپنی آدھی جائیداد عطیہ کرنے کی وجہ سے سری دیوی مرنے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہیں اور فری ایجوکیشن دینے والے سکول کی وجہ سے ان کا نام اس وقت تک زندہ رہے گا جب تلک یہ سکول موجود ہے۔
لتا منگیشکر
بالی وڈ کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کچھ ہی عرصہ پہلے 6 فروری 2022 کو 92 برس کی عمر میں یہ دنیا چھوڑ گئی تھیں۔ اگرچہ وہ دنیا سے تو چلی گئیں مگر جاتے جاتے ایک ایسا کام کر گئیں کہ جسے ہر کوئی سراہ رہا ہے۔ لتا جی نے وصیت کی تھی کہ ان کی وفات کے بعد ان کی تمام کی تمام جائیداد غریبوں میں باٹ دی جائے جائے۔ اس لئے ان کے تمام اثاثے غریبوں کے نام کر دیے گئے۔ یوں لتا منگیشکر نے ثابت کیا کہ وہ ناصرف بڑی سنگر تھیں بلکہ اس سے بھی بڑی انسان بھی تھیں۔
عرفان خان
بالی وڈ کے آل ٹائم گریٹ ایکٹرز میں سے ایک عرفان خان نے 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ وہ صرف اور صرف 53 سال کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو اپنے فینز کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے تھے اور اس کی وجہ بنا تھا کینسر۔ عرفان خان نے لمبا عرصہ کینسر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر مقابلہ کیا تھا۔ ابھی وہ کینسر سے جنگ لڑ ہی رہے تھے کہ انہوں نے اپنے 600 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثے عطیہ کر دینے کی وصیت کر دی تھی۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں بنتی ہے 14 ارب 46 کروڑ روپے۔ جب وہ زندگی کی بازی ہار گئے تو ان کی اہلیہ نے 14 ارب 46 کروڑ روپے کے یہ تمام اثاثے غریبوں میں بانٹ دیے۔ یوں عرفان خان مر کے بھی امر ہوگئے۔
سدھارتھ شکلا
اب بات کرتے ہیں سدھارتھ شکلا کی۔ مشہور انڈین پروگرام ‘بگ باس 13’ سے شہرت کی بلندیوں کو چُھونے والے سدھارتھ شکلا 2 ستمبر 2021 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کی موت کا کسی کو یقین نہیں آ رہا تھا۔ ان کی گرل فرینڈ شہناز گِل تو کافی عرصے تک نارمل ہی نہیں ہو سکی تھیں۔ سدھارتھ شکلا صرف 41 سال ہی جی سکے تھے مگر انہوں نے اتنی مختصر سی زندگی میں بھی بڑا کام کر دیا تھا۔ اور اپنے تمام کی تمام جائیداد عطیہ کرنے کی وصیت کر دی تھی۔ اگرچہ ان کے اثاثوں کی مالیت بہت زیادہ نہیں بلکہ 50 کروڑ بھارتی روپے یعنی ایک ارب ساڑھے 20 کروڑ پاکستانی روپے تھی مگر اہم بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ تمام جائیداد عطیہ کر دی تھی۔
سشانت سنگھ راجپوت
بالی وڈ کے ایکٹر سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو اچانک ہم سب کو چھوڑ کر دوسرے جہان چلے گئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے پورے بالی وڈ کو غمگین کر دیا تھا۔ انڈین سکیورٹی ادارے لمبے عرصے تک ان کی موت کی تحقیقات کرتے رہے تھے۔ کہا تو یہ گیا کہ انہوں نے خود کشی کی تھی مگر ان کے فیملی ممبرز اور فینز آج تلک یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ خیر اس سے ہٹ کے اہم بات یہ ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے اپنی زندگی میں ہی اپنے اثاثوں کا ایک بڑا حصہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مگر اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کی فیملی نے ان کی تمام کی تمام جائیداد ہی غریبوں میں بانٹ دی تھی۔