Get Alerts

ایکواڈور میں چلنے والے درختوں کی حقیقت کیا ہے؟

ایکواڈور میں چلنے والے درختوں کی حقیقت کیا ہے؟

یہ درخت ایکواڈور میں "سوماکو" نامی قدرتی ذخیرے میں پائے جاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ درختوں کی نئی جڑوں کی نشوونما انہیں بتدریج ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جاتی ہے۔



"سوماکو" ذخیرے تک پہنچنے کیلئے دارالحکومت کوئٹو سے تقریباً ایک دن کا سفر ہے۔ ایکواڈور کے درخت کی جڑیں مکمل طور پر زیر زمین چھپی ہوئی نہیں ہیں، بلکہ ان کی اوپری جڑیں ان کے تنوں کے قریب سے شروع ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے وہ ایک سیدھے جھاڑو کی طرح نظر آتے ہیں۔



مٹی کے کٹاؤ کے ساتھ، درخت نئی، لمبی جڑیں اگاتے ہیں جو نئی اور زیادہ ٹھوس زمین تلاش کرتے ہے۔ پھر آہستہ آہستہ جب جڑیں نئی مٹی میں جم جاتی ہیں، تو درخت نرمی سے نئی جڑوں کی طرف جھک جاتا ہے، اور پھر پرانی جڑیں آہستہ آہستہ ہوا میں اٹھتی ہیں۔ درخت کو نئی زمین میں منتقل کرنے کے سارے عمل میں سورج کی روشنی اور زیادہ ٹھوس زمین والی کی ضرورت ہوتی ہے جس میں چند سال لگ سکتے ہیں۔


تاہم ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ درختوں کے لیے نئی جڑوں کے بڑھنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ سب چیزیں افسانوی ہیں، جسے ٹور گائیڈز نے مہمانوں کو بتا کر تفریح حاصل کرنے کے لیے اختراع کیا تھا۔