عمران خان صاحب نے کہا کہ نواز شریف باہر سے بیٹھ کر فوج پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ این آر او لینا چاہتے ہیں لیکن این آر او ان کو کسی صورت نہیں ملے گا، میں اپنا عہدہ چھوڑ سکتا ہوں، لیکن ان کو این آر او نہیں دوں گا۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا ہے کہ اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کے کیس کی انکوائری تک نہیں کی۔