ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سے شادی کر لی

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سے شادی کر لی

پاکستانی سپر سٹار اداکارہ ماہرہ خان اپنے پرانے دوست اور کاروباری شخصیت سلیم کریم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ماہرہ خان کی شادی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ سفید رنگ کے ایک مہنگے لہنگے میں ملبوس ہیں اور وہ دولہے کی طرف چل کر جاتی ہیں جبکہ سلیم نے سیاہ شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ خوبصورت جوڑا پہنے ماہرہ خان سٹیج کی جانب بڑھتی ہیں اور ان کے شوہر انہیں ماتھے پر بوسہ دیتے ہیں۔

اداکارہ کی شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں قریبی دوست اور رشتہ دار شریک ہوئے۔ اداکارہ ماہرہ خان کی منیجر انوشے طلحہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی   تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے سفید  جوڑے میں ملبوس اداکارہ اپنے شوہر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

ماہرہ خان اس سے قبل نامور فنکارہ ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو میں سلیم کریم کے ساتھ اپنے افیئر کی تصدیق کرچکی تھیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی ویڈیوز وائرل ہوتے ہی مداحوں نے ان کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار شروع کردیا ہے۔

  اداکارہ ماہرہ خان بول، منٹو، ایکٹر ان لا،  رئیس، ورنہ، سات دن محبت اِن جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ حال ہی میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں ان کی جاندار اداکاری کو نہ صرف شائقین اور فینز بلکہ فلم ناقدین کی جانب سے بھی سراہا گیا تھا۔

اس سے قبل 2007 میں اداکارہ ماہرہ خان کی علی عسکری سے پہلی شادی ہوئی تھی تاہم 2015 میں جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی تھی ، پہلی شادی سے ماہرہ خان کا  ایک 13 سالہ بیٹا ہے۔