Get Alerts

مریم نواز کے بیانات کے بعد اب حکومت کو حرکت میں آنا ہوگا

مریم نواز کے بیانات کے بعد اب حکومت کو حرکت میں آنا ہوگا
پاکستان کے سیاسی منظر میں بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔ ایک زمانہ تھا کہ احتساب کا نعرہ لگانے والے اور اس نعرے کو ریاستی عمل کا حصہ بنانے والوں کے نشانے پر اس وقت ملک کے وزیر اعظم نواز شریف تھے۔ سی پیک کا آغاز تھا۔

ملک میں تیزی سے بجلی گھر لگ رہے تھے اور سڑکوں کا جال بچھ رہا تھا۔ دھرنے ہو چکے تھے اور حکومت بچ چکی تھی۔ کہ پاناما پیپرز کا دھماکہ ہو گیا۔ ہر طرف سے رسیدیں دکھاؤ، رسیدیں دکھاؤ کی صدائیں تھیں، سپریم کورٹ میں کیس چلا۔ جے آئی ٹی بنی۔ درجنوں پیشیاں ہوئیں۔ نواز شریف کی حکومت برخاست ہوئی۔