Get Alerts

اسپیکر کی رولنگ مسترد، اپوزیشن اجلاس میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

اسپیکر کی رولنگ مسترد، اپوزیشن اجلاس میں عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب
اپوزہشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی، 197 ووٹوں سے عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔

قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے پر متحدہ اپوزیشن کے سردار ایاز صادق نے اسپیکر کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے اپنا اجلاس منعقد کیا اور 197 ارکان کی حمایت کے ساتھ (ایاز صادق کے ایک ووٹ کے بغیر) تحریک عدم اعتماد منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن ارکان نے بینچوں پر دھرنا دے دیا جن کی تعداد 190 سے زائد تھی۔ اجلاس ختم ہونے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے ایوان میں اپنا اجلاس شروع کردیا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئے اور انہوں ںے بظاہر اجلاس کی اسپیکر شپ سنبھال لی۔

اجلاس میں ایاز صادق نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بولنے کی اجازت دے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ 14 دن کے اندر تحریک عدم اعتماد پیش ہونی تھی، ہم نے او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے اپنا لانگ مارچ ملتوی کیا لیکن حکومت کو کیا پریشانی ہے جو 14 دن مٰں بھی تحریک پر ووٹنگ نہ کرسکی، عمران نیازی اور اس کے ساتھیوں نے آئین شکنی کی اور وہ آرٹیکل سکس کی پکڑ میں آئیں گے، اسپیکر کے خلاف بھی آرٹیکل سکس کی کارروائی ہوگی۔

دوران قومی اسمبلی ہال کی لائٹس بند کردی گئیں جنہیں دوبارہ آن کردیا گیا۔ ایاز صادق نے اپوزیشن ارکان کو لابی میں جانے کی اجازت دے دی۔ بعد ازاں ایاز صادق نے ایوان کو چلایا اور تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع کرادی جو کہ 197 ارکان کے ساتھ منظور کرلی گئی۔