سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ریڑھی بان کی جیکٹس زبردستی اٹھانے کے معاملے پر آج چاندنی چوک موقع پر جا کر متاثرہ ریڑھی بان سے ملاقات کی اور ٹریفک سٹاف کی طرف سے اٹھائی گئیں جیکٹس واپس کروائیں اور متاثرہ شخص ظاہر خان سے معذرت کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/RwpPolice/status/1201831663711510529?s=20
سی پی او نے گزشتہ شب ہی معاملہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹریفک انسپکٹر اور سٹاف کو معطل کر دیا تھا اور معطل ٹریفک سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی کےاحکامات بھی جاری کردیے تھے۔
https://twitter.com/RwpPolice/status/1201831673949773824?s=20
سی پی او محمد احسن یونس نے کہا آئی جی پی پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا سخت محاسبہ ہو گا، جس طرح راولپنڈی پولیس کا کمانڈر ہوں اسی طرح عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کا ذمہ دار بھی ہوں۔