قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ ملک میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی تعداد 759 ہے جو پھانسی کے منتظر ہیں۔
سزائے موت کے مجرموں میں سب سے زیادہ تعداد 527 سندھ کے شہریوں کی ہے. دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ پھانسی کے منتظر مجرموں کی تعداد میں خیبر پختونخواہ دوسرے نمبر پر ہے اور اس وقت صوبے کے 169 مجرم سزائے موت پر ہے اور پھانسی کے منتظر ہے۔ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کے 48 اور پنجاب کے 15 مجرم اس وقت پھانسی کے منتظر ہے۔
قومی اسمبلی کے دستاویزات میں لکھا گیا ہے کہ کل 14318 مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں. عمر قید کی سزا کاٹنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد 7916 پنجاب کے شہریوں کی ہے. سندھ کے 3536 مجرم، خیبر پختونخواہ کے 1677 مجرم اور بلوچستان کے 438 مجرم عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔