Get Alerts

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سیکیورٹی فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہےجو یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جو کسی دفتر میں واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں۔

واٹس ایپ صارفین کے لیے بہترین سیکیورٹی فیچر کا اضافہ

میٹا کی زیر ملکیت دنیا کی مقبول ترین انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں صارفین کی پرائیویسی اور سیکیورٹی کو ترجیح دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ موبائل ایپ کے بعد میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر واٹس ایپ کے ویب صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیٹ لاک فیچر مئی 2023 میں موبائل ایپس کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔

بعد ازاں چیٹ لاک فیچر کو زیادہ بہتر بنانے کے لیے سیکرٹ کوڈ فیچر بھی متعارف کرایا گیا۔

اب کئی ماہ بعد واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر ویب ورژن کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپ کے ویب ورژن میں لاک چیٹ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے مخصوص چیٹس کو زیادہ سیکیورٹی اور پرائیویسی مل سکے گی۔

اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور ویب ورژن کے بیٹا (beta) ورژن میں اس کا اشارہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویب ورژن پر بھی یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژنز کی طرح ہی کام کرے گا۔

یہ فیچر ایسے افراد کے لیے بہت زیادہ مددگار ثابت ہوگا جو کسی دفتر میں واٹس ایپ کو کمپیوٹر پر استعمال کرتے ہیں۔

اس فیچر کے ذریعے وہ ذاتی تفصیلات، خفیہ یا حساس معلومات دیگر افراد کی رسائی سے دور رکھ سکیں گے۔

ابھی اس فیچر پر کام جاری ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک ویب ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔