نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 سیریز پر مشتمل میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد کین ولیمسن کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔
تاہم کپتان کین ولیمسن پاکستان کے خلاف تمام میچز نہیں کھیلیں گے۔ وہ پاکستان کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ کے دوران وقفہ لیں گے اور ان کی جگہ آل راؤنڈر مچل سینٹنر بلیک کیپس کی قیادت کریں گے۔
میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم لوکی فرگوسن بھی تمام میچز نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان کیخلاف اہم سیریز کیلئے کیوی ٹیم پر کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ سکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں:
کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز
The KFC T20 Series against Pakistan starts on January 12 at Eden Park. More | https://t.co/PK2adErqGI #NZvPAK pic.twitter.com/aQBCnR5qSb
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) January 2, 2024
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔ قومی ٹی 20 سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، رضوان ، فخر زمان صائم ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، ابرار احمد، اسامہ میر، حارث رؤف کے علاوہ وسیم جونیئر، زمان خان ، عامر جمال ، اعظم خان ، عباس آفریدی صاحب زادہ فرحان اور حسیب اللہ بھی شامل ہیں۔