نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

طرف ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے۔ ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن مسلسل چوتھے ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کین ولیمسن کی کپتانی میں ورلڈکپ کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ کیوی ٹیم میں فِن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، ڈیوون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہینری اور ڈیرل مچل کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں جمی نیشم، گلین فلپس، رچن رویندرا، مچل سینٹنر، ایش سوڈھی، ٹم ساؤتھی بھی آئی سی سی ورلڈکپ میں جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

حال ہی میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھانے والی نیوزی لینڈ کی نوجوان ٹیم میں سے کپتان مائیکل بریس ویل اور مارک چیپ مین کو بھی ورلڈکپ میں موقع دیا گیا ہے۔

دوسری طرف ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث جبکہ کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے سکواڈ کا حصہ نہیں بن پائے۔ ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز یکم جون 2024 سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے جارہا ہے۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے۔