وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا اپنی بدمزاجی جو اکثر بد تمیزی میں تبدیل ہوجاتی ہے کے لئے مشہور ہیں۔ ابھی وفاقی کابینہ میں انکی تو تو میں میں کی باز گشت تھمی نہیں تھی کہ وہ نجانے کن جذبات کے زیر اثر جنگ گروپ سے منسلک صحافیوں فخر دورانی اور عمر چیمہ سے الجھ پڑے ہیں۔
اور جنگ جیو کے مالک میر شکیل الرحمان کے لئے بھی نازیبا ٹویٹس کی۔
ٹویٹر پر ہوئی اس جھڑپ میں فیصل واوڈا نے فخر دورانی اور عمر چیمہ کو نا مناسب الفاظ اور لغو القابات سے پکارا ۔