کیا غیر جمہوری قوتیں غیر جانبدار ہیں؟ کیا آپکو نظر آرہی ہیں؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا جواب

کیا غیر جمہوری قوتیں غیر جانبدار ہیں؟ کیا آپکو نظر آرہی ہیں؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری کا جواب
سابق صدر آصف زرداری نے  سینیٹ الیکشن کے لیئے پولنگ کے لئے قومی اسمبلی  آمد پر میڈیا سے گفتگو  کی ہے۔  صحافی  نے سوال کیا کہ آپ نے پیش گوئی کی تھی کہ حکومت مارچ میں چلی جائے گی جس پر سابق صدر نے کہا کہ حکومت تو گئی ہوئی ہے۔ جو انکو نہیں جانے دینا چاہتے وہ سنبھال کر بیٹھے ہیں۔ صحافی نے پوچھا کہ کیا سینٹ الیکشن میں بھی انکا ہاتھ ہے؟

جس پر انہوں نے کہا کہ انکا ہاتھ کب نہیں رہا؟  اس سوال پر کہ کیا اس وقت  وہ قوتیں غیر جانبدار ہیں پر آصف علی زرداری نے کہا کہ کیا آپکو نظر آ رہی ہیں؟

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مسلم لیگ ن تو بار ہا اسٹیبشلمنٹ کے کردار کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتی رہی ہے خاص کر مریم نواز اس حوالے سے کھل کر بول رہی ہیں تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور پی ڈی ایم کے سینیٹ چئیرمین کے لیئے متفقہ امیدوار یوسف رجا گیلانی اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ انہیں اب تک اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل نظر آرہی ہے۔