عمران خان واضح طور پر اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دے رہے ہیں کہ واپس آؤ اور میرا ساتھ دو کیونکہ حق اور سچ کا معرکہ یہاں ہو رہا ہے۔ یہ بدی اور اچھائی کی جنگ ہے۔ اس لئے اس صورتحال میں کوئی بھی نیوٹرل نہیں رہ سکتا، ضیغم خان
پاکستان کے جمہوریت پسند لوگوں کا نعرہ اور جدوجہد یہ تھی کہ اسٹیبلشمنٹ سیاست سے دور رہے۔ یہی جھگڑا اب مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں کر رہی تھیں۔ لیکن اس کے برعکس عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے کہہ رہے ہیں کہ آپ سیاست میں واپس آئیں اور مجھے بھرپور سپورٹ کریں، ضیغم خان
عمران خان اقتدار سے نکلنے کے بعد اب اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنا شروع ہو چکے ہیں۔ ان کو اس بات کا اچھی طرح اندازہ ہے کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہو چکے ہیں اور معیشت کو ترقی دینے میں ناکامی کی وجہ سے ہی اسٹیبلشمنٹ ان سے ناراض ہوئی تھی، یوسف نذر
ملک کے سیاسی حالات مزید خراب ہوئے تو غریب طبقہ رل جائے گا لیکن عمران خان کو اس کی بالکل بھی پرواہ نہیں ہے۔ یہ اقتدار کی ہوس اور خود غرضی کی انتہا ہے۔ عمران خان سب کچھ آگ میں جھونکنا چاہ رہے ہیں، یوسف نذر