پارلیمنٹ حملہ کیس: چیف جسٹس عمران خان کی بریت کا نوٹس لیں ورنہ سپریم کورٹ کے باہر خاموش احتجاج کیا جائیگا: ن لیگ

پارلیمنٹ حملہ کیس: چیف جسٹس عمران خان کی بریت کا نوٹس لیں ورنہ سپریم کورٹ کے باہر خاموش احتجاج کیا جائیگا: ن لیگ

مسلم لیگ کے عہدیدارن نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم کی بریت کے فیصلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ۔ صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کا نوٹس نہیں لیا گیا تو دو ہفتے بعد سپریم کورٹ کے باہرپر امن اور خاموش احتجاج کیا جائےگا جب کہ سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار میں یادداشت جمع کرائیں گے۔


رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مقدمے میں پراسیکیوشن نے عمران خان کو غلط بری کروایا، اگر اس طرح وزیراعظم کو بری کیا جاسکتا ہے تو اسی طرح شریف خاندان کے خلاف بھی ریفرنسز ختم کئے جاسکتے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ نالائق حکومت کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہو گا۔